6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 13:28
مانٹریال ایئرپورٹ پر لگیج بیلٹ میں آگ لگنے کی ویڈیو جاری
جیو نیوز - مانٹریال …کینیڈامیں مانٹریال ایئرپورٹ پر جہاز کے قریب لگیج بیلٹ میں آگ لگنے کے واقعے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ واقعہ گزشتہ پیر کو مانٹریال شہر کے ٹروڈاوٴ اےئرپورٹ پر پیش آیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے قریب لگیج بیلٹ میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ عملہ اور مسافر جہاز کے ایمرجنسی دروازے سے کود کر اپنی جان بچانے کیلئے بھاگتے نظرآرہے ہیں۔ مسافروں کاسامان لانے والی لگیج بیلٹ پر آگ لگنے سے طیارے کے کیبن میں دھواں بھر گیا۔ طیارے میں تقریباً 250مسافر سوار تھے۔ ایمرجنسی دروازے سے کودنے کے دوران 5افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔