6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:54
فلسطینی صدر یاسر عرفات کو زہر دے کر مارا گیا تھا، سوئس ماہرین
جیو نیوز - غزہ… فلسطینی صدر یاسر عرفات کی موت طبعی نہیں تھی، زہر دے کر مارا گیا تھا، سوئس ماہرین کی فارنزک رپورٹ نے تصدیق کردی۔ فلسطین کے مقبول لیڈر اور سابق صدر یاسر عرفات 2004 میں شدید بیمار ہونے کے بعد وفات پا گئے تھے لیکن ان کی موت کے بارے میں کافی شکوک پائے جاتے تھے ان کی بیوہ کی درخواست پر پچھلے سال قبر کشائی کر کے ان کی لاش سے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔ فارنزک رپورٹ یاسر عرفات کی بیوہ سوہا عرفات کے حوالے کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یاسر عرفات کی موت طبعی نہیں بلکہ ان کو تابکار زہر پولونیم دیا گیا تھا۔ ان کی بیوہ کا کہنا ہے کہ یاسرعرفات کا قتل سیاسی جرم ہے۔