7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:18
دنیا کا نایاب گلابی ہیرا 13نومبرکونیلامی کے لیے پیش کیاجائے گا
جیو نیوز - نیویارک…دنیا کا نایاب گلابی ہیرا 13نومبرکونیلامی کے لیے پیش کیاجائے گا۔اگلے ہفتے نیلامی کے لیے پیش کیا جانے والا دنیا کا نایاب گلابی ہیرا ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔59 اعشاریہ 60 قیراط کا بیضوی شکل کا پنک اسٹار دنیا کا نایاب ترین ہیرا ہے جو 13 نومبر کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا، توقع کی جاری ہے کہ گلابی ہیرا اپنی خوبصورتی کی طرح قیمت کانیا ریکارڈ قائم کر دے گا اور 60 ملین ڈالر سے زائد میں فروخت ہوگا، ابھی تک یہ ریکارڈ کنگ آف ڈائمنڈ کے پاس ہے جو 2010 ء میں45.75ملین ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔