7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:7
واشنگٹن: ڈیٹرائٹ میں حجام کی دکان پرفائرنگ،3 افراد ہلاک،5 زخمی
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی ریاست مشی گن میں ایک دکان پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور5 زخمی ہو گئے۔۔ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں حجام کی دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔پولیس کاکہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ علاقے کوگھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔حجام کی دکان شہر کی اہم شاہراہ پر واقع ہے جہاں غیرقانونی طور پرجواکھیلا جاتاہے۔