تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:32

2013 میں ایشیا میں18ارب پتی افراد کا اضافہ

جیو نیوز - کراچی …دنیا بھر میں ارب پتیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اس کام میں سب سے زیادہ اسپیڈ ہے ایشیائی امیروں کی۔۔۔ویلتھ ایکس اور یو بی ایس بلین ایئر سینسس 2013 کے مطابق ایشیا میں 2012 سے 2013 تک صرف ایک سال کے دوران ارب پتی افراد کی تعداد میں تین اعشاریہ سات فیصد سے تیرہ فیصد تک کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ اس بات کی عکاس ہے کہ خطہ تیزی سے ترقی پا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا بین الاقوامی اقتصادی صورتحال کو تبدیل کر رہا ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ اگلے پانچ برس میں یہ خطہ شمالی امریکا کے مد مقابل ہوگا۔ سروے میں امیرافراد کے پبلک اور نجی اداروں میں حصہ داری، رہائشی اور سرمایہ کاری،آرٹ کلیکشن،ذاتی طیارے اور نقدزر کو مدنظر رکھا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.