تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:53

ترکی کے ہائر ایجوکیشن بورڈ کی 32ویں سالگرہ پر طلبہ کااحتجاج

جیو نیوز - استنبول…ترکی کے ہائر ایجوکیشن بورڈ کی 32ویں سالگرہ پر طلبہ نے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے سامنے احتجاج کیا۔ استنبول یونیورسٹی کے باہر سیکڑوں کی تعداد میں طلبہ جمع ہوئے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ترک وزیر اعظم طیب اردگان کی جانب سے ہاسٹلزمیں طلبہ وطالبات کے ایک کمرے میں رہائش اختیار کرنے پر پابندی کے قانون کو ختم کیا جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ رہائش ان کا نجی معاملہ ہے جس میں حکومت کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔انقرہ یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے ڈین کے دفتر پر قبضہ کر لیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا اور کئی طلبہ کو حراست میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.