تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 17:41

بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی کا کشمیر سے متعلق نیاانکشاف

جیو نیوز - نئی دہلی…بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی کا کشمیر سے متعلق نیاانکشاف سامنے آیا ہے۔بھارت کے معمر سیاسی پنڈت کا کہنا ہے کہ 1947میں وزیراعظم جواہرلال نہروکشمیرمیں بھارتی فوج نہیں بھیجناچاہتے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایل کے ایڈوانی کا کہنا ہے کہ جب پاکستانی فوجی سرینگر کے نزدیک تھے تو بھارتی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں کرنل مانک شا نے بھارتی فورسز کوکشمیر بھیجنے کی تجویزدی۔وزیراعظم نہرو نے اس پراقوام متحدہ میں جانے کی بات کی تو سردار پٹیل نے غصے کا اظہارکیا۔سردار پٹیل نے نہرو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کشمیر چاہتے ہیں یا اسے کھونا چاہتے تھے۔نہرو نے کشمیر کی خواہش ظاہر کی تو سردار پٹیل نے بھارتی فورسز کو کشمیر بھیجوانے کوکہا۔ایڈوانی نے مزید بتایا کہ کیونکہ اس وقت بھارتی اور پاکستانی فوجی کمانڈز برطانوی جنرلز تھے اس لیے برطانوی حکومت پاک بھارت جنگ نہیں چاہتی تھی۔بھارتی فوج کے جنرل بوچر نے کشمیر میں پولیس ایکشن کی صورت میں مستعفی ہونے کی دھمکی دی تو سردار پٹیل اس بات پر بھی راضی ہوگئے۔ایڈوانی نے مزید کہا کہ برطانیہ سمجھتا تھا کہ اگر پورا کشمیر بھارت کے پاس چلاگیا تو پاکستان قائم نہیں رہ سکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.