تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 21:58

روس کے دارالحکومت ماسکو میں تاریخی فوجی پریڈ

جیو نیوز - ماسکو…روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس کی تاریخی فوجی پریڈ کی یاد تازہ کی گئی۔سینکڑوں روسی سپاہیوں نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر پریڈ کر کے روس کی 1941 کی اس تاریخی فوجی پریڈ کی 72 ویں سالگرہ منائی جب روسی فوج نے جرمن فوج کی جگہ سنبھالی تھی۔ پریڈ دیکھنے لوگوں کا جم غفیر بھی ریڈ اسکوائر پرموجود تھا، پریڈ میں سپاہیوں نے ملٹری مارچ کیا اور دفاعی آلات کے استعمال کا مظاہرہ کیا، پریڈ میں تاریخی ٹینکوں کی نمائش بھی کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.