تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:32

عراق: فوجی اڈے پر 2 خودکش کار بم حملے، 19 فوجی ہلاک،41 زخمی

جیو نیوز - بغداد…عراق کے دارالحکومت بغدادکے فوجی اڈے پر دو خودکش کار بم حملوں میں 19 فوجی ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق بغداد کے شمال میں ترمیاہ میں فوجی اڈے کودہشت گردی کانشانہ بنایاگیا۔دو خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں فوجی اڈے سے ٹکرادیں۔ حملے میں 19 فوجی ہلاک اور41 زخمی ہو گئے۔پہلا حملہ داخلی راستے پرہوا جس کے بعد دوسرے حملہ آورنے فوجی اڈے کے اندر داخل ہوکربارودسے بھری گاڑی دھماکے سے اڑادی۔عراق میں رواں سال پْرتشدد واقعات میں 5 ہزار 5سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.