8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:49
فلپائن سے رواں سال کا دنیا کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہیان ٹکرا گیا
جیو نیوز - منیلا…فلپائن سے رواں سال کا دنیا کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہیان ٹکرا گیا۔اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لاکھوں افراد کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے۔ فلپائن کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سامارمیں طوفان کے باعث 171 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے تندو تیز ہوائیں چل رہی ہیں ۔ تیز ہواوٴں سے فلپائن کی تاریخ کی بدترین تباہی کا خدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ فلپائن کے صدر نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تین سی ون تھرٹی طیارے، 32 ہیلی کاپٹروں سمیت 20 بحری جہازوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیاہے۔