تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:23

برازیل میں 8ملکوں کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری

جیو نیوز - ریوڈی جینرو…برازیل میں جاری جنگی مشقوں کے دوران 8 ملکوں کے تقریباً سو لڑاکاطیاروں نے حصہ لیا۔ شمالی برازیل میں جاری فضائی جنگی مشقوں کے دوران 8ملکوں کے 95 لڑاکا طیاروں اور 2ہزار فوجیوں نے حصہ لیا۔ مشترکہ فضائی مشقوں کے دوران جنگی طیاروں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔4نومبر سے شروع ہونے والی کروزیکس2013ء نامی فضائی مشقوں میں امریکا، کینیڈا، کولمبیا، برازیل، وینزویلا، ایکواڈور، چلی اور یوراگوائے کی ایئر فورسز پیشہ ورانہ مہارت کے مظاہرے دکھارہی ہیں۔ یہ مشقیں 15نومبر تک جاری رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.