تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:56

میکسیکو میں لائٹ فیسٹیول جگمگااٹھا

جیو نیوز - میکسیکو…میکسیکو میں روشنیوں کا سیلاب امڈآیا۔ لائٹ فیسٹیول نے میکسیکو کی شاموں کو جھلمل رنگوں میں رنگ دیا ہے۔ 7سے 10 نومبر تک جاری رہنے والے لائٹ فیسٹیول میں 80 آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں۔ روشنیوں کے میلے میں شہر کے تاریخی سینٹرا ور دیگرعمارتوں کو متحرک تصویروں سے سجایا گیا ہے۔ فیسٹیول کی خاص بات شہر کے مرکز میں فائن آرٹ پیلس کی سجاوٹ ہے، فیسٹیول میں میوزک اور لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے فلمیں بھی پیش کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.