9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 13:57
مسلم لیگ( ن) یورپ کے رہنما ناصر چوہان کی والدہ انتقال کرگئیں
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری… پاکستان مسلم لیگ (ن) یورپ کے راہنما ناصر چوہان کی والدہ بروزآج صبح فجر کے وقت مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے اہسپتال میں رضا الٰہی سے انتقال کرگئیں ۔اطلاع ملتے ہی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت یورپ بھر سے اہم راہنماؤں ناصر چوہان کی والدہ کی وفات پر اُن سے اظہارتعزیت کیا۔ ناصر چوہان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے دُعا کی کہ الله تعالہ ناصر چوہان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے ۔