تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 15:49

فلپائن میں سمندری طوفان ہیان سے 12سو افراد ہلاک

جیو نیوز - منیلا…رواں برس کے بدترین سمندری طوفان ہیان سے فلپائن میں ابتدائی اندازے کے مطابق بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں ، طوفان کا رخ اب ویت نام کی جانب ہے۔کیٹگری 5 کے سْپر ٹائی فون ہیان سے فلپائن کے علاقوں ٹیکلو بان Tacloban کیبو اور سمر Samar میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ 15 سے 20 فٹ اونچی لہروں اور 315 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق ٹیکلوبان میں ایک ہزار اور سَمر میں کم از کم 200 افراد کی ہلاکت کا اندازہ ہے۔ جا بجا تباہ شدہ مکانات ، اکھڑے ہوئے درخت اور ملبہ نظر آرہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پریشان حال افراد مدد کے منتظر ہیں۔ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج اور ریسکیو ادارے امدای کاموں میں مصروف ہیں جبکہ اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے۔اب طوفان ہیان کارخ ویت نام کی جانب ہے جہاں دو لاکھ سے زائدافراد محفوظ مقامات پرمنتقل کردیئے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایک لاکھ 70 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.