تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 23:6

وینزویلاکی حسینہ نے مس یونیورس کاٹائٹل جیت لیا

جیو نیوز - ماسکو…حسینہ عالم کا تاج مس وینزویلا کے سر سج گیا۔روس کے شہر ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں ہونے والے فائنل راوٴنڈ میں وینزویلا کی گبریلا آئیلرنے ججوں کا دل جیت کر مس یونیورس کا تاج بھی جیت لیا۔سابقہ حسینہ کائنات امریکا کی اولیویا کلپو نے نئی مس یونیورس کو ہیروں سے سجا تاج پہنایا۔25 برس کی آئیلر پیشے کے لحاظ سے ٹی وی میزبان ہیں۔ مس اسپین دوسرے نمبر پر جبکہ مس ایکواڈور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیمی فائنل مقابلوں میں امریکا ، برطانیہ، بھارت، یوکرین اور ڈومینک ریپبلکن کی حسیناوٴں کو جگہ ملی جبکہ مقابلوں میں 85 ملکوں کی حسیناوٴں نے شرکت کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.