تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:0

ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

جیو نیوز - جنیوا…ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان جنیوا میں ہونے والے مذاکرات، بے نتیجہ ہی ختم ہو گئے۔ جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق متوقع معاہدہ، طے نہ پا سکا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا کہ وہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر مایوس نہیں جبکہ یورپی یونین نے کہا کہ ایران سے مذاکرات 20 نومبر دوبارہ ہوں گے۔سوئزرلینڈ کے شہر جنیو کے انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل میں امریکا اور 5بڑی عالمی طاقتیں ایٹمی پروگرام بند کرنے کے حوالے سے ایران کو رام کرنے بیٹھی تھیں۔جمعرات سے شروع ہونی والی بات چیت میں حاضرین نے مثبت پیش رفت تو دیکھی لیکن کوئی نتیجہ نہ دیکھا۔اس لیے اس بیٹھک کو ہفتے تک لے جانے کا فیصلہ ہوا۔ہفتے کو ہونے والے راوٴنڈ میں امریکہ، فرانس، برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین کے ممبران کو چینی اور روسی ممبران نے بھی شرکت کی۔برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا کہ مذاکرات کاروں کو یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔لیکن فرانس اور دوسری مغربی طاقتوں کے درمیان ابھرنے والے اختلاف سے سب کیے کرائے پر پانی پھرگیا۔آخری میٹنگ تک بھی جوہری توانائی پر ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا اونٹ کروٹ نہ بیٹھ پایا۔۔اور پھر فرانسیسی وزیرخارجہ لورینٹ فیبئس نے ایران سے کسی بھی قسم کا معاہدہ نہ ہونے کی خبر دیدی۔یوں یورپی یونین کی امریکا اورایران کو قریب لانے کی ساری کوششیں بھی مٹی میں مل گئیں لیکن ابھی بھی عالمی طاقتیں اور ایران پرامید ہیں۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر مایوس نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں ایران کا کہنا ہے کہ اس کو یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.