تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:10

ممبئی:برطانوی شہزادہ چارلس کے اعزاز میں مکیش امبانی کا عشائیہ

جیو نیوز - ممبئی…برطانیہ کے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلاپارکر کے اعزاز میں بھارتی صنعت کارمکیش امبانی نے عشائیہ دیا۔بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی جانب سے دیئے گئے ڈنر میں بالی وڈاسٹارجوڑی اجے دیوگن اور کاجول کے علاوہ بھارت کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے ، پرنس آف ویلزکاکہنا تھا کہ وہ چالیس برس بعد بھارت آئے ہیں اور انھیں آج تک اپنا بھارت کا پہلا دورہ یاد ہے۔پرنس چارلس اپنی اہلیہ کمیلاپارکر کے ہمراہ بھارت کے نو روزہ دوررے پر ہیں۔جہاں سے وہ دولت مشترکہ کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے سری لنکا جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.