تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:10

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ڈرون حملوں کی نگرانی سخت کرنے کا بل منظور

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ڈرون حملوں کی نگرانی سخت کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور لیا ، تاہم بل کو قانون بننے کیلئے ابھی کئی مراحل سے گزرنا ہے ۔ڈرون حملوں کے خلاف علمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے بڑھتے ہوئے دباوٴ کے پیش نظر امریکی سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ڈرون حملوں کی نگرانی سخت کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا، تاہم اس بل کو قانون بننے کیلئے ابھی کئی مراحل سے گزرنا ہے، سب سے پہلے یہ بل سینٹ کے تمام اراکین کے سامنے پیش کیا جائے گا، پھر اس پر کانگریس کے ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی، دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد امریکی صدر اس پر دستخط کریں گے،اگر یہ بل قانون بن گیا تو پھر امریکی صدر اس بات کے پابند ہوں گے کہ ڈرون حملوں سے ہونے والی حلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار سالانہ بنیادوں پر شائع کریں اور اس رپوٹ میں بھی واضح کریں کہ امریکی ڈرون حملوں میں کتنے شدت پسند مارے گئے اور کتنی بے گناہ ہلاکتیں ہوئیں،تاہم افغانستان اور کانگریس کی جانب سے جنگ زدہ قرار دئیے گئے علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملوں کی معلومات ظاہر کرنے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.