10 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:34
بنگلہ دیش،اپوزیشن کی ہڑتال کے دوران جھڑپیں، ایک شخص ہلاک
جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلہ دیش میں چار روزہ ہڑتال کے پہلے روز حزب اختلاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بنگلا دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنلسٹ پارٹی نے ہڑتال کی کال دی ہے۔ گزشتہ روزکریک ڈاوٴن میں حکومت مخالف رہنماوٴں کو گرفتار کیاگیا۔ہڑتال کے دوران سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتہائی قریبی ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ بنگلہ دیش کی حزب اختلاف ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہے۔گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسی نوعیت کے احتجاج کے کم ازکم 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔