تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:34

بنگلادیش میں چار روزہ ہڑتال کا پہلا دن،ایک شخص ہلاک ، متعددزخمی

جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلا دیش میں اپوزیشن کی چار روزہ ہڑتال کا آج پہلا دن ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی قیادت میں اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات کے لئے عبوری حکومت قائم کی جائے اور وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی ہوں۔ یہ مطالبہ منوانے کے لئے اپوزیشن نے 4 روزہ ہڑتال کی کال دی تھی جس کے پہلے روز کئی علاقوں میں کارکنوں نے مظاہرے کئے ، بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے بعض قریبی ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ گذشتہ روز بھی تین سینئر رہنما گرفتار کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.