11 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:43
فلسطین :آج سابق صدر یاسرعرفات کی نویں برسی منائی جا رہی ہے
جیو نیوز - رملہ…فلسطین میں آج سابق صدر یاسر عرفات کی نویں برسی منائی جا رہی ہے۔ سابق صدر یاسرعرفات کی نویں برسی کے موقع پر رملہ کے کلچرل سینٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر رملہ کی گورنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شاید کسی دن سابق صدر کی قبر رملہ سے یروشلم منتقل کر دی جائے گی۔یاسرعرفات پہلے فلسطینی صدرتھے، وہ اکتوبر 2004ء میں اچانک پرسرار بیماری کا شکار ہو کر وفات پا گئے تھے۔ تاہم چند روز قبل سوئس لیبارٹری نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں پولونیم اآئسوٹوپ کی زیادہ مقداردے کر قتل کیا گیا تھا۔ اسرائیلی حکومت نے یاسر عرفات کی موت میں اپنے کسی کردار کی تردید کی ہے۔