11 نومبر 2013
وقت اشاعت: 13:0
ہیان کے زیر اثر چین اور ویتنام کے علاقے شدید بارش کی لپیٹ میں
جیو نیوز - بیجنگ… ہیان کے زیر اثر چین اور ویتنام کے علاقے شدید بارش کی لپیٹ میں ہیں ۔قیامت خیز طوفان ہیان فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد ویتنام اور چین میں بارش برسارہا ہے ، فلپائن میں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچنا شروع ہوگیا ہے ،دنیا میں اس سال کا بدترین طوفان چین کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا سبب بنا ہوا ہے ،صوبہ ہینان میں 2 سو فلائٹس متاثر ہوئی ہیں ، ساحلی علاقوں میں 6 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ ایک لاکھ 33 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں ،اس سے قبل ویتنام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان ہیان کی شدت میں کمی آئی ہے۔تاہم وہاں بھی 6 افراد ہلاک اور ہزاروں دربدر ہوگئے ہیں ،فلپائن میں طوفان سے10 ہزار افراد ہلاک،6 لاکھ بے گھر اور40 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔انفرا اسٹرکچر کی بڑے پیمانے پر تباہی سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں۔ تباہ حال علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ۔لیکن ساحلی پٹی میں ذرائع مواصلات کی مکمل تباہی کہ وجہ سے شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اقوام متحدہ، امریکا اور جرمنی سمیت عالمی برداری نے فلپائن کے متاثرین کے لیے فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔