12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:6
فلپائن میں سمندری طوفان ہیان سے ہلاکتیں17ہزار 4سوتک جا پہنچیں
جیو نیوز - منیلا…فلپائن میں سمندری طوفان ہیان کی وجہ سے کم ازکم 17ہزار 4سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ٹاکلوبان شہر ہے ، جہاں دس ہزار سے زائد افراد ہونے کاخطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق طوفان کے نتیجے میں چھ لاکھ ساٹھ ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔فلپائن کے صدر بیگیگنو آکینو نے ہنگامی حالت کا نفاذ کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ امریکا، برطانیہ اور جرمنی نے بھی اپنی امدادی ٹیمیں فلپائن روانہ کر دی ہیں۔