12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 12:51
پاکستان کوبھی خود مختار باعزت کے طور دیکھا جائے، شہریار آفریدی
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہپاکستان کوبھی خود مختار باعزت کے طور دیکھا جائے، دہشت گردی کی عالمی جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن اسٹیک ہولڈر ہے، ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی اس جنگ میں نشانہ بن چکے ہیں ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد پیرس میں جیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنگ میں پاکستان کو اربوں کے نقصان کے علاوہ اب دباوٴ ہے کہ آپریشن کیا جائے ۔اُن کا کہناتھاکہ ڈرون حملوں کے باعث زیادہ تر بے گناہ شہری مارے گئے، اب عالمی سطح پر ان حملوں کے خلاف آواز بلند ہورہی ہے۔انہوں کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی ڈرون حملوں کے خلاف نیٹو سپلائی بند کرنے قرارد منظور کی ہے ، ہمیں نیٹو سپلائی بندکرکے احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں ،اِس لئے 20نومبر کو نیٹو سپلائی بند کردیں گے۔ اس موقع پر فرانس پی ٹی آئی یورپ کے راہنما جہان خان کے علاوہ کوآرڈینٹر ابوبکر گوندل ، راجہ محمد عجیب خان ، چوہدری افضال ڈھل ، طاہر اقبال ، امجد اقبال بھلو، افضال گوندل چوہدری محمد اشفاق اور ڈاکٹر عبدالرزاق سمیت پی ٹی آئی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔