12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:1
عراق کے شہر کربلا میں عاشورے سے قبل سیکیورٹی سخت
جیو نیوز - بغداد…عراق کے شہر کربلا میں عاشورے سے قبل سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ لاکھوں افراد یوم عاشور کے سلسلے میں کربلا پہنچ رہے ہیں۔کربلا میں یوم عاشور جمعرات کو ہوگا۔ حضرت امام حسین کے روضے تک جانے والے راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ سیکورٹی انتظامات فوج کے سپرد کیے جاچکے ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیاں چلانے کی پابندی ہے اور جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کی کردی گئی ہیں۔ شہر میں آنے والے افراد کی فوجی دستے تلاشی لیرہے ہیں۔ یوم عاشور پر کربلا میں 10 لاکھ افراد کا اجتماع متوقع ہے۔