تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:33

امریکا :شوہر کی بیوی،بیٹی سمیت 3افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں شوہر نے بیوی،بیٹی سمیت 3افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور بیٹی سمیت تین افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کی۔ پولیس کے مطابق ریاست ایری زونا کے علاقے فونکس میں ایک مکان سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو ہلاک کرکے اس کی لاش کو جلا دیاجبکہ بیٹی اور گھر میں موجود ایک اور شخص کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جس کے بعد اس نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.