تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:49

دنیا بھر میں آج مہربانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

جیو نیوز - نیویارک… دنیا بھر میں آج مہربانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ورلڈ کائنڈنیس ڈے منانے کا آغاز 13نومبر 1998ء کو ٹوکیو میں ہواجب عالمی تحریک برائے مہربانی کی بنیاد رکھی گئی۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے پر راغب کرنا اور دوسروں کے لئے نیک جذبات رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ نیک کام کرنے سے انسانی جسم میں خوشی کے ہارمون پیدا ہوتے ہیں اورجو لوگ دوسروں کے لئے نیک جذبات رکھتے ہیں وہ ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.