تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:46

امریکی وزیر خارجہ ایران پر نئی پابندیوں کے مخالف

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائدکی گئیں توتہران کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے جاری بین الاقوامی سطح کے مذکرات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہو ئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ انکی حکومت ایران پر کوئی بھی نئی پابندی عائد نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس سے سفارتکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش میں مدد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جان کیری نے امید ظاہر کی کہ کانگریس ایران کی سنجیدگی جانچنے میں مدد کرے گی۔اوباما انتظامیہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کو وقتی طور پر روکنا چاہتی ہے۔اس حوالے سے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ نائب صدر جو بائیڈن نے بھی امریکی سینٹرز سے ملاقات کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.