تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:25

کئی ملکوں میں نومحرم کے جلوس ،کربلا میں بھی مجالس عزا کاانعقاد کیاگیا

جیو نیوز - بغداد…نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین اور ان کے 72 جاں نثاروں کی شہادت پر کئی ملکوں میں عاشورہ کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔کربلا میں بھی عاشورہ کی مجالس عزا میں ذاکرین واقعے کی یاد میں آنسو بہا رہے ہیں۔دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین کربلا میں امام حسین کے روضہ کے اطراف موجود ہیں۔ کربلائے معلی میں فرزندشیر خدا علی کرم اللہ وجہہ اوران کے جاں نثاروں نے دین کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں نثار کردیں۔بھوک پیاس سے نڈھال اہل بیت ، اصحاب ، اقربا کو بھی یزیدی لشکر نے شہید کردیا۔آج اسی عظیم الشان قربانی اور پاک بیبیوں کی بے کسی کی یاد میں عراق کے مختلف شہروں ، بغداد، صدر شہر، نجف اور کربلامیں مجالس کا ا ہتمام عقیدت و احترام سے کیا جارہا ہے۔لبنان میں عزاداران کا ماتمی جلوس روایتی راستوں سے گزررہا ہے۔جلوس میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے سینہ کوبی کی جارہی ہے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی عاشورہ پر سیکڑوں عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.