تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 نومبر 2013
وقت اشاعت: 23:56

پولینڈ میں گیس پائپ لائن میں دھماکا،3 افراد ہلاک،کئی گھر جل گئے

جیو نیوز - وارسا…پولینڈکے علاقے پوزنان میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکے سے گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی مکانات کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔امدادی ٹیموں نے فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچ کر لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا۔دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.