تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:5

امریکا: ڈیٹرائٹ میں کیمیکل کمپنی میں آگ لگ گئی

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کے شہر ڈیٹرائٹ میں ایک کیمیکل کمپنی میں خوفناک آگ لگ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈیٹرائٹ میں کیمیکل کمپنی میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی شدید تھی کے اس کے شعلے دور دور تک دیکھے جاسکتے تھے۔کمپنی میں کام کرنے والے تمام افراد کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔ حفاظتی اقدامات کے تحت ایک میل دور واقع پرائمری اسکول کو بھی خالی کرالیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق آگ تیسرے درجے کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.