15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:5
سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف آپریشن جاری
جیو نیوز - ریاض…سعودی حکومت کی جانب سے جاری غیر قانونی تارکین وطن کو ویزے میں دی گئی چھوٹ کی مدت ختم ہونے کے عد پولیس کا آپریشن جاری ہے۔سعودی حکومت نے ریاض کے قریب ضلع Manfuhah میں غیر قانونی افراد کے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے کے لیے مقام مختص کیا ہے، جہاں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔دو ہفتے سے جاری کریک ڈاوٴن کے دوران پولیس اور غیر قانونی تارکین وطن میں کئی بار تصادم کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ سب سے زیادہ کشیدہ صورت حال کا سامنا Manfuhah میں ہے جہاں ہفتے کے روزپولیس او ر غیر قانونی تارکین وطن کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد ایک سعودی اور ایک سوڈانی باشندہ ہلاک ہوگیا تھا۔ اب تک ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن نے خود کو سعودی پولیس کی حراست میں دے دیا ہے جن میں زیادہ تعداد افریقی باشندوں کی ہے۔