15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:46
بھارت کے صوبہ بہار میں نمک کی قلت ،قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
جیو نیوز - پٹنہ…بھارت کے صوبہ بہار میں نمک 150 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نمک کی قیمت میں اضافے کی وجہ بہار حکومت کے پاس نمک کے گودام خالی ہونا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نمک کی خریداری کیلئے لوگ لائنیں بنارہے ہیں اور دکاندار کسی بھی گاہک کو ایک کلو سے زیادہ نمک نہیں دے رہے۔ نمک کی قلت پٹنہ، ستیامرہی، مدھہ بنی سمیت تقریباً 20 سے زائد اضلاع میں سب سے زیادہ ہے جبکہ آلو اور پیاز کی بھی قلت ہو گئی ہے۔