تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:17

سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف پولیس کا آپریشن جاری

جیو نیوز - ریاض…سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ملک چھوڑنے یا اقامے کی تجدید کی مہلت ختم ہونے کے بعد پولیس کا کریک ڈاوٴن دو ہفتے سے جاری ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس اور غیر قانونی تارکین وطن میں کئی بار تصادم کے واقعات بھی ہوئے ، سب سے زیادہ کشیدہ صورت حال دارالحکومت ریاض میں ہے جہاں تصادم میں ایک سعودی اور ایک سوڈانی شہری ہلاک ہوچکا ہے۔ اب تک ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن نے خود کو سعودی پولیس کی حراست میں دے دیا ہے جن میں زیادہ تعداد افریقی باشندوں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.