15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:6
چارسال سے سری لنکا میں کوئی دہشتگردی کا واقعہ پیش نہیں آیا،راجا پاکسے
جیو نیوز - کولمبو…کولمبو…دولت مشترکہ کا سربراہ اجلاس سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں جا ری ہے ،افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے سری لنکا کے صدر مہندرا راجاپاکسے کا کہنا ہے کہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، جسے رکن ممالک کو مشترکہ طورپر سامنا کرنا ہوگا۔سری لنکا میں غربت میں واضح کمی ہوئی ہے ،جبکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہورہیں،4سال میں سری لنکا میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔راجا پاکسے نے تجویز پیش کی دولت مشترکہ کورکن ممالک میں ترقیاتی کاموں کیلئے قرض کااجراء کرناچاہئے۔