15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:42
امریکی سی آئی اے نے رقم کی ترسیل کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی نے خفیہ طور پر امریکا کے اندر اور باہر رقم کی ترسیل کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی اے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ اکھٹا کر رہی ہے، سی آئی اے کے ترجمان ’ڈین بوئڈ‘ Dean Boyd کا کہنا ہے کہ ایجنسی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے خفیہ مواد اکھٹا کر رہی ہے جس کا مقصد اندرونی نہیں بلکہ خارجی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔ حکومتی عہدیدار کے مطابق رقم کی ترسیل کا ریکارڈ اسی قانون کے تحت جمع کیا جا رہا ہے جس قانون کے تحت نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ٹیلیفون کالز کا رکارڈ اکھٹا کیا تھا۔