تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:16

اوہائیو : چھوٹاطیارہ گرکرتباہ،9افراد ہلاک

جیو نیوز - نیویارک.....امریکی ریاست اوہائیومیں چھوٹاطیارہ گرکرتباہ ہو گیا، حادثے میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست اوہائیو کے شہر ایکرن میں پیش آیا ۔ طیارہ اوہائیو سٹی ایئر پورٹ پر پہنچے سے قبل ہی رہائشی عمارت سے ٹکراگیا ۔ جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی ۔

حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت طیارے میں سوار 9افراد ہلاک ہو گئے ۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.