تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:32

انڈونیشیا کا آتش فشاں مسلسل راکھ اگل رہا ہے

جیو نیوز - جکارتا.......انڈونیشیا کے آتش فشاں پہاڑ کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا،مسلسل راکھ اگل رہا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ تا حال ، آس پاس کی آبادیوں کو خطرہ نہیں ۔

انڈونیشیا کےجزیرہ لمبوک میں واقع آتش فشاں ، ماونٹ بروجری،،کے راکھ اگلنے کا عمل 25 اکتوبر سے جار ی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے راکھ اگلنے سے پہاڑ کی چوٹی پر ڈھائی ہزار میٹر بلند راکھ کی دیوار سی بن چکی ہے ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فضا میں پھیلی راکھ کی وجہ سے لمبوک انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن اب تک معطل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.