12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:45
26اکتوبرزلزلہ: متاثرہ گھروں کی تعداد97ہزار سے متجاوز
جیو نیوز - پشاور......خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں 26اکتوبرکے زلزلہ سے متاثرہ گھروں کی تعداد97ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔سب سے زیادہ تباہی شانگلہ اورچترال میں ہوئی۔
خیبرپختونخواڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 26 اکتوبر کے زلزلہ میں تباہ شدہ گھروں کی تعداد 97ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔سب سے زیادہ تباہی شانگلہ میں ہوئی جہاں 20 ہزار 600 جبکہ چترال میں 20ہزار 300 گھر تباہ ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دیر لوئر میں 15 ہزار جبکہ دیر اپر میں 12 ہزار سے گھر تباہ ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 12 ہزار سے زیادہ متاثرین کو امدادی رقوم ادا کی جاچکی ہیں۔
دوسری جانب زلزلہ سے متاثرہ اضلاع کو مزید امدادی رقوم جاری کردی گئی ہیں ۔جن میں ضلع چترال کو 40کروڑ روپے، ملاکنڈ کو 20 کروڑ جبکہ سوات اور دیر اپر کی ضلعی انتظامیہ کو 30،30 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اےکے مطابق دیر اپر کیلئے آٹا اور دودھ بھی روانہ کردیا گیا ہے۔