تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:37

’’گولڈن ٹیمپل‘‘ میں اس سال دیوالی کےموقع پرچراغاں نہیں کیا گیا

جیو نیوز - امرتسر........سکھوں کے مقدس مقام ’’گولڈن ٹیمپل‘‘ میں اس سال دیوالی کے موقع پر کسی قسم کا چراغاں نہیں کیا گیا ، یہ فیصلہ سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کے خلاف بطور احتجاج کیا گیا۔

ہر سال دیوالی کے موقع پر بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل کو بھی روایتی انداز میں برقی قمقموں سے روشن کیا جاتا ہے تاہم اس سال دیوالی کا تہوار نہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

گولڈن ٹیمپل کے علاوہ پنجاب ، ہریانہ، ہماچل پردیش میں واقع مختلف گردواروں میں بھی تہوار نہیں منایا گیا ، اور کسی قسم کا چراغاں نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.