تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:38

امریکی موبائل کمپنی نے افریقی طلباکو اسٹور سے نکالنے پر معافی مانگ لی

جیو نیوز - سڈنی......ا سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ’ایپل‘ نے آسٹریلیا میں اپنے اسٹور سے افریقی طلباءکو زبردستی نکالنے کے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ملبورن میں پیش آیا جہاں ایک کالج میں زیر تعلیم 6 افریقی طلباایپل اسٹور پر گئے تو انہیں یہ کہہ کر نکال دیا گیا کہ سیکورٹی گارڈز کو اس بات کا خدشہ ہے کہ آپ کوئی چیز چرا لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایک طالب علم نے سارے واقعے کی ویڈیو بنائی اور اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا، جسے اب تک 60 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹور کے منیجر نے طلبااور اسکول کے پرنسپل نک اسکاٹ سے معافی مانگی ہے اور طلباکو دوبارہ اسٹور لایا گیا جہاں انہوں نے خریداری کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.