تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:19

ترک فورسز نے داعش کےگیارہ عسکریت پسند گرفتار کرلئے

جیو نیوز - استنبول......ترک سکیورٹی فورسز نے داعش کے گیارہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔2013 سے لیکر ابتک ترک فورسز نے ملک بھر سے داعش کے ڈھائی ہزار سے زائد ارکان کو گرفتار کرچکی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ افراد ترک پولیس کی جانب سے استنبول شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے ۔ آپریشن میں فوجی جوانوں سمیت ہیلی کاپٹر وں کی مدد بھی حاصل کی گئی تھی۔ یہ آپریشن ترکی میں ہونے والے جی 20سربراہی اجلاس سے چند روز قبل کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی پولیس نے جنوبی صوبہ انطالیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ 15 نومبر سے دو روزہ جی 20 کا سربراہی اجلاس ترکی کا شہر انطالیہ میں منعقد ہوگا۔ ترک حکام کے مطابق سکیورٹی اداروں نے 2013 سے لیکر ابتک ملک بھر سے داعش کے ڈھائی ہزار سے زائد ارکان کو گرفتارکرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.