12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:3
عراقی کرد فورسز کا داعش کے خلاف سنجار میں آپریشن
جیو نیوز - بغداد...... داعش کے قبضے سے عراقی شہر سِنجار کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کے لیے عراقی کرد فورسز نے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
ایک سینئر افسرکا کہنا ہے کہ سنجار شہر داعش کے سپلائی روٹ پر واقع ایک اہم شہر ہے۔ میجر جنرل عز الدین السعدون نے بتایا کہ فورسز نے صبح سے حملے کا آغاز کرتے ہوئے سنجار کے مرکزی ڈسٹرکٹ کو آزاد کرانے کے لیے مختلف مقامات پر پیشقدمی کی ہے۔
داعش نے سنجار کے علاقے پر گزشتہ برس اگست میں قبضہ کر لیا تھا اور وہاں کی یزیدی آبادی کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا تھا۔