تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:59

یمن میں اتحادی فوج کی کارروائیاں،36باغی ہلاک

جیو نیوز - ثناء......یمن میں سعودی اتحادی فوج اور صدر منصور ہادی کی وفادار فوج نے کاروائیاں تیز کرتے ہوئے وسطی یمن سمیت مختلف علاقوں پر شدید حملے کئے اور36باغیوں کو ہلاک کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق وسطی صوبہ ضالع میں صدر ہادی کی وفادار فوج اور مقامی قبائلیوں سمیت سعودی اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ شہر "دمت "پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 24 باغی ہلاک ہوگئے۔

دریں اثنا دار الحکومت صنعاء اور دوسرے شہروں میں حوثی باغیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر سعودی اتحادی فوج کی فضائی کاررائیاں جاری ہیں جبکہ تعز میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں 12 حوثی باغی ہلاک ہوئے۔اس دوران قطری فوج نے یمن میں لڑائی کے دوران قطرکے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.