12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:59
چین میں شدید دھند ، شاہراہیں بند،سیکڑوں پر وازیںمنسوخ
جیو نیوز - بیجنگ......چین میں گزشتہ دو روز سے جاری شدید دھند سے شاہراہیں بند،سیکڑوں پروازیں منسوخ اور بحری جہازوں کی سروس معطل ہو گئی۔
چین کے صوبے شن ڈونگ میں ان دنوں شدید دھند کی وجہ سے کہیں حد نظر 200 میٹر اورکہیں 50 میٹرسے بھی کم ہو کر رہ گئی۔جس کی وجہ سے مقامی حکام نے شاہراہیں بند کر دیں ۔
شدید دھند سے سیکٹروں گاڑیاں ٹول گیٹ پر پھنس گئیں،جب کہ لونگ کونگ شہر میں حد نظر 20 میٹر سے بھی کم ہونے پر فیری سروس معطل کرنا پڑی،مقامی حکام نے مچھیروں کو خبردار کرتے ہوئے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔