تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:24

بم دھماکوں میں ملوث 8دہشتگرد ہلاک کردئیے ہیں،فرانسیسی پولیس

جیو نیوز - پیرس.....فرانسیسی پولیس نے پیرس کے مختلف مقامات پر بم دھماکوں میں ملوث8دہشتگردوں کو بٹا کلن کنسٹرٹ ہال میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،حملوں میں 160افراد ہلاک ،2سو سے زائد زخمی ہیں جن میں 80کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پیرس میں کرفیو لگادیا گیا ہے جبکہ فرانس بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،تفتیشی اہلکار کے مطابق دہشتگردوں نےصرف بٹاکلن کنسرٹ ہال میں 118 افراد کو قتل کیا ۔

دہشتگردوں نے پیرس اسٹیڈیم کے قریب 3دھماکے ہوئے ،اس وقت فرانس اور جرمنی کے درمیان فٹ بال کا میچ ہورہا تھا ،اس دوران فرانس کے صدر فرانسو اولاند کابینہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھ رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.