تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

برسلز ، میٹرو ریلوے سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند

جیو نیوز - برسلز ...... برسلز میں میٹرو ریلوے سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ بیلجیم کی حکومت نے دارلحکومت برسلز میں جہاں یورپی یونین اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے صدر دفاتر بھی ہیں، دہشت گردی کے شدید خطرات کے پیش نظرپورا پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بند کر دیا ہے۔ پیرس میں تیرہ نومبر کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے بیلجیم میں بھی اس حملے میں ملوث مشتبہ عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پورے ملک میں سکیورٹی اہلکاروں کو بہت چوکنا کیا جا چکا ہے۔ تاہم دارالحکومت برسلز میں سکیورٹی غیر معمولی طور پر ہائی الرٹ ہے اور احتیاطی اقدامات کے طور پر شہر میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.