21 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:15
مالی ہوٹل حملہ، تین چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق
جیو نیوز - بماکو......افریقی ملک مالی کے ہوٹل حملے میں ہلاک ہونے والوں میں تین چینی شہری بھی شامل ہیں چینی سفارت خانے نے بما کو کے ہوٹل حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
چینی حکام کے مطابق حملے کے دوران چار چینی شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا ۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ریلوے کی کنسٹرکشن کمپنی سے ہے ۔
بماکو کے ریڈیسن بُلو ہوٹل میں حملے میں 2 دہشت گردوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک امریکی شہری اور بیلجئم کے سفیر بھی شامل ہیں۔