22 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:32
فرانس کا تھرٹین الیون مسلمانوں کے لیے نائن الیون بن گیا
جیو نیوز - پیرس........پیرس میں دہشت گردی کے بعد لوگوں میں پھر اسلام مخالف جذبات ابھر آئے، امریکا میں بھی مسلم شہریوں کو نفرت انگیز واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فرانس کا تھرٹین الیون امریکی مسلمانوں کے لیے نائن الیون جیسا بن کر سامنے آیا ہے۔ پیرس میں دہشت گردی پرساری مسلم دنیا کی مذمت اپنی جگہ آج پھر مغرب میں مسلم شہریوں کو شک و شبہ کی نظر سے دیکھا جارہاہے۔ امریکا میں بھی اسلام کے خلاف جذبات ابھر آئےہیں ۔
شامی نژاد اوبید کائفو پناہ گزینوں کو امریکی شہر ڈینور میں بسانے کےلیے کوششیں کررہے تھے مگر اب یہ کام ناممکن ہوتا جارہاہے ۔عمل کسیر بھی شامی نژاد امریکی ہیں ۔ انہی بھی اب اپنے حلیے کی وجہ سے خوف محسوس ہوتا ہے ، لوگ ان پر طرح طرح کے جملے بھی کستے ہیں ۔
پیرس حملوں کے بعد سے امریکا میں قرآن کی بے حرمتی سمیت دیگراسلام مخالف واقعات سامنے آچکےہیں ۔ جبکہ مسلم شہری بھی خوف اور دباؤ کا شکار ہیں۔