25 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:16
پیرس کانفرنس ، پاکستان سمیت 138ممالک مدعو
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......فرانس میں اقوام متحدہ کے تعاون سے ماحولیات موسمی تبدیلیوں سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں امریکی صدر بارک اوباما روسی صدر پوٹن سمیت 138 ممالک کے سربراہوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بھی شامل ہیں
اس طرح وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 29اور30 نومبر کو فرانس کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ اسی دوران وہ بعض ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
’نون لیگ‘ فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔